چکوال کے ایک مدرسے میں اساتذہ کی جانب سے طالبعلموں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔



چکوال: مدرسے میں اساتذہ کی طالبعلموں کیساتھ زیادتی، جسم پر چھری سے نشان بھی بناتے رہے

پولیس کے مطابق ایک متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ صدر میں اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے جس میں مدعی نے بتایا کہ اس کا 12 سال کا بیٹا کافی دنوں سے پریشان تھا، پوچھنے پر بیٹے نے بتایا کہ اسے استاد کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق بچے نے بتایا کہ مدرسے کے دو اساتذہ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، بچے نے بتایا کہ دو اساتذہ نے متعدد بچوں کے ساتھ زیادتی کی اور جسم پر چھری سے نشان بھی بنائے۔

مقامی اسپتال نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بچوں کے جسم پر چھری سے نشانات بنائے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بچوں کی جانب سے جن دو اساتذہ کے نام بتائے گئے ہیں ان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، دونوں اساتذہ کا تعلق چکوال سے نہیں ہے۔

 

dailyworldnewsofficial@gmail.com

Phasellus facilisis convallis metus, ut imperdiet augue auctor nec. Duis at velit id augue lobortis porta. Sed varius, enim accumsan aliquam tincidunt, tortor urna vulputate quam, eget finibus urna est in augue.

No comments:

Post a Comment